صبا قمر کے بعد اداکارہ نور بخاری نے بھی ایف بی آر کی جانب سے اپنے اثاثے ضبط کیے جانیکی تردید کردی

پیر 11 ستمبر 2017 22:49

صبا قمر کے بعد اداکارہ نور بخاری نے بھی ایف بی آر کی جانب سے اپنے اثاثے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بعد اداکارہ نور بخاری نے بھی ایف بی آر کی جانب سے اپنے اثاثے ضبط کیے جانیکی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ذمہ داری شہری ہیں ان کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانی بند کی جائیں۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل ایف بی آر کی جانب سے اداکارہ صبا قمر اور نور بخاری کے بارے میں وائرل ہونے والی خبر کہ دونوں اداکاراؤں نے 2015 سے ٹیکس ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے دونوں کا گھر ضبط ہونے اور بینک اکاؤنٹ بند ہونے کی خبر نے میڈیا میں ہلچل مچادی تھی ، ابتدا میں تو دونوں اداکاراؤں کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا تاہم گزشتہ روز صبا قمر نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنا گھر سیل ہونے اور بینک اکاؤنٹ بند ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بنا تصدیق کیے ان کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانی بند کی جائیں۔

۔

متعلقہ عنوان :