آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے لاکھوں قبائل نے ملک کی حاطر جانی ومالی قربانیاں دے کر دنیا بھر میں قربانی کی ایک مثال قائم کردی ہے، سردار خان

پیر 11 ستمبر 2017 22:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) جماعت اسلامی حلقہ قبائل کے امیر سردار خان نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے لاکھوں قبائل نے ملک کی حاطر جانی ومالی قربانیاں دے کر دنیا بھر میں قربانی کی ایک مثال قائم کردیہے اور وطن سے محبت کا عملی ثبوت دیا ہے جبکہ آپریشن ضرب عضب کے دوران جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن نے متاثرین کی ہر طرح سے مدد کی ہے اور شمالی وزیر ستان وزیرستان میں جوق درجوق قبائل کی شمولیت ان خدمات کا اعتراف ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے اس موقع پرمختلف شمولیتی تقریبات منعقد ہوئی جس میںملک مشاہیر خان،ملک گل رائو خان اور ملک سکندر خان سمیت 70خاندانوں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی اس دوران حاجی ملک اکبر علی خان،سید اصل جان،امشاد اللہ،محمد حسین اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کرتے ہوئے کیا سردار خان نے کہاکہ نشاء اللہ آپریشن کے دوران بھی جماعت اسلامی نے متاثرین شمالی وزیرستان کی ہر طرح سے خدمت کی ہے اور بحالی کے کاموں میں بھی جماعت اسلامی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ فاٹا کے عوام کی مرضی اور خواہش کے مطابق کیا جائے اور فاٹا سے انگریز دور کے کالے قانون 40ایف سی آر کا فوری خاتمہ کیا جائے شمالی وزیرستان میں بحالی اور تعمیر نو کا کام تیز کیا جائے آپریشن متاثرین کو معاوضہ دیا جائے اور شمالی وزیرستان کے عوام کیلئے ہسپتال،سڑکیں،مسمار شدہ گھر،تجارتی مراکز،سکولز،کالجز،یونیورسٹی،کارخانے قائم کرنے کے علاوہ پانی،بجلی،صحت اور روزگار کی سہولیات فراہم کی جائیں اُنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے محدود وسائل کے باوجود شمالی وزیرستان کے لوگوں کیلئے پانی ،صحت اور تعلیم کے منصوبے جاری ہیں اورشمالی وزیرستان کے عوام کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اُنہوں نے برما میں مسلمانوں پر جاری مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان حکومت،فوج اور مسلم مالک کو برما کے مسلمانوں پر جاری مظالم روکنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے آخر ہمارے ایٹم بم اور مسلم ممالک کی اتحادی فوج کس دن کام آئیگی اقوا م متحدہ کو سوات میں ایک لڑکی پر تشدد اور فائرنگ تو نظر آتی ہے لیکن برما کے مسلمانوں کو آگ میں جلایا جارہا ہے ان کے عضاء کاٹے جارہے ہیں اورخواتین وبچوں کو زندہ درگور کیا جارہا ہے لیکن مسلم ممالک کے حکمران،انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں اور پاکستان کے حکمران خاموش ہیں بعد ازاں اُنہوں نے جماعت اسلامی میں شمال ہونے والوں کو ہار پہناکر پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دینے کے علاوہ شمالی وزیرستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کی اور جاں بحق ہونے والوں کیلئے اجتماعی دعا کی۔