سندھ ہائی کورٹ نے رکن سندھ اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت 3 اکتوبرتک ملتوئی کردی

پیر 11 ستمبر 2017 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اخترپرمشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں رکن سندھ اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں درخواست گزارکا کہنا تھا کہ شازیہ مری نے جعلی ڈگری اورغلط شناختی کارڈ نمبرکا اندراج کروایا جبکہ طویل عرصے سے درخواست عدالت میں زیر التواء ہے عدالت سے استدا ہے کہ درخواست جلد سنی جائی آئندہ سال نئے انتخابات ہونے والے ہے اس درخواست کو جلد نمٹایا جائے عدالت نے درخواست گزارکا موقف سنتے ہوئے کیس کی مزید سماعت تین اکتوبر تک ملتوئی کردی۔#