پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا،آرمی چیف

پاکستان نے سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنائی ہے ہمارے خدشات کو بھی دور کیا جائے، خطے کی معیشت میں پاکستان کا اہم کردار ہے،پاکستان امن سے متعلق کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ کی آسڑیلوی عسکری حکام سے گفتگو آسٹریلیا کی عسکری و سیاسی قیادت نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا آسٹریلوی قیادت کا دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق،آرمی چیف کو آسٹریلوی ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا،آئی ایس پی آر

پیر 11 ستمبر 2017 23:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان نے سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنائی ہیہمارے خدشات کو بھی دور کیا جائے، خطے کی معیشت میں پاکستان کا اہم کردار ہے،پاکستان امن سے متعلق کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ 2روزہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا پہنچ گئے ۔ وہ آسٹریلین ہم منصب کی دعوت پر آسٹریلیا پہنچے جہاں انہوں نے آسٹریلین ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل اینگس ، نیول چیف ایڈمرل تموٹھی ، وزیرخارجہ جولی بشپ اوروزیردفاع میریزپائنی سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے آسٹریلیا کی عسکری و سیاسی قیادت کو خطے کی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستانی کوششوں کے حوالے سے بھی بریف کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان نے سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنائی ہے، خطے کی معیشت میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔پاکستان امید کرتاہے کہ ا سکے سیکیورٹی تحفظات کوبھی دورکیاجائیگا،پاکستان امن سے متعلق کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔آسٹریلیا کی عسکری و سیاسی قیادت نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ آسٹریلوی قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔اس سے قبل آسٹریلیا پہنچنے پر آرمی چیف کو آسٹریلوی ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔