جنرل (ر) راحیل شریف اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب کے لئے روانہ ہوگئے

پیر 11 ستمبر 2017 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف اپنی فیملی کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں اس حوالے سے ایئر پور ٹ پر اے ایس ایف اور ایئر پورٹ انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کیے تھے۔