شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق 4 زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 ستمبر 2017 10:54

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 ستمبر 2017ء) : شمالی وزیرستان کے علاقہ ڈانڈے در پہ خیل میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ڈانڈے درپہ خیل پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔