ارما نے کیوبا اور فلوریڈا میں تباہی مچادی ،ہلاکتیں 50 ہوگئیں

امریکی ایئر لائن نے اٹلانٹا ایئرپورٹ پر آٹھ سو پروازیں منسوخ کردیں،میامی ائیرپورٹ بھی بند

منگل 12 ستمبر 2017 11:39

ارما نے کیوبا اور فلوریڈا میں تباہی مچادی ،ہلاکتیں 50 ہوگئیں
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) سمندری طوفان نیکیریبیئن جزائر، کیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بھی تباہی مچادی، ارما سے ہلاک افراد کی تعداد چالیس ہوگئی، فلوریڈا کے شمال مشرقی علاقوں میں موجود ارما کمزور ہو کر کیٹگری ایک میں داخل ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طوفانی ہواوں، شدید بارشوں اور اونچی اونچی لہروں کے ساتھ کیٹگری چار کے طوفان نے فلوریڈا کے ساحلی علاقوں کو تہس نہس کر دیا ۔

چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ساٹھ لاکھ سے زائد صارفین کی بجلی غائب ہوگئی، جبکہ پینسٹھ لاکھ سے زائد لوگوں کو انخلا کا حکم دے کر ریاست فلوریڈا کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔شمال مشرقی علاقوں میں ریکارڈ بارشوں کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور بدترین سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے،میامی میں جڑوں سے اکھڑے درخت، طوفانی ہواوں سے گریسائن بورڈز،دریاوں کا منظر پیش کرتی سڑکیں طوفان کی شدت کی کہانی سنا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ساحل پر پانچ سے دس فٹ اونچی لہریں بلند ہورہی ہیں اور خراب موسم کے باعث میامی ایئرپورٹ منگل تک لیے بند تھا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست جارجیا میں بھی طوفانی ہواوں اور تیز بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔امریکی ایئر لائن نے اٹلانٹا ایئرپورٹ پر آٹھ سو پروازیں منسوخ کردیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔