47ء سے اب تک لاکھوں شہداء کے مقدس لہو کے صدقے جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا‘پاکستان کشمیریوں کا وکیل اور فریق ہے ‘پاکستان کے عوام اور سیاسی جماعتیں اول روز سے کشمیریوں کی پشت پر ہیں ‘حکومتوں کے کمزور فیصلوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل سے دور ہو رہا ہے ،حکومت پاکستان مضبوط موقف اختیار کرکے مسئلے کے حل کے لیے فیصلہ کن حکمت عملی اختیار کرے ،سید صلاح الدین اور حزب المجاہدین کشمیریوں کے ہیرو ہیں ،دہشت گردی سے ان کا کوئی تعلق نہیں

کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کا شہداء کانفر نس سے خطاب

منگل 12 ستمبر 2017 14:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ 1947ء سے اب تک لاکھوں شہداء کے مقدس لہو کے صدقے جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا،پاکستان کشمیریوں کا وکیل اور فریق ہے وہ دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرے ،پاکستان کے عوام اور سیاسی جماعتیں اول روز سے کشمیریوں کی پشت پر ہیں لیکن حکومتوں کے کمزور فیصلوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل سے دور ہو رہا ہے ،حکومت پاکستان مضبوط موقف اختیار کرتے ہوئے اس مسئلے کے حل کے لیے فیصلہ کن حکمت عملی اختیار کرے ،سید صلاح الدین اور حزب المجاہدین کشمیریوں کے ہیرو ہیں ،دہشت گردی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ،ان خیالات کااظہارا نہوں نے شہداء کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہم تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ جماعت اسلامی آزادی کی منزل کے حصول تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی ،مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کررہے ہیں ،نریندر مودی کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد واتفاق کی ضرورت ہے نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہے ہیں اس اعتبار سے بھی جاندار موقف اور حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کے و ن پوائنٹ ایجنڈے پر پوری کشمیری قوم اور جماعتیں متفق ہیں اسی کو بنیاد بنا کر یکساں بیانیہ جاری کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح 1947ء میں عوام نے یک جان اور یک جہت ہو کر آزادی کی جنگ لڑی اور یہ خطہ آزاد کروایا اسی طرح ایک بار پھر 1947ء والا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور یک جہد کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت ،حکومت اور اپوزیشن جماعتیں کشمیر کے حوالے سے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کریں تا کہ آزادی کی منزل حاصل کی جا سکے بیس کیمپ کا فعال کردار بھی اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔