شام کی صورتحال پر روس ، امریکا اور اردن کا اجلاس منعقد

نصیب کی سرحدی گزر گاہ کو کھولنے اور درعا، دمشق بیروت راستہ پھر سے فعّال بنانے پر بات چیت ہوگی

منگل 12 ستمبر 2017 15:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) شام کے معاملات پر روس ، امریکا اور اردن کا اجلاس منعقد ہوگا، امریکی ٹی وی کے مطابق رواں ماہ 25 سے 27 تاریخ تک عًمّان میں روس ، امریکا اور اردن کا اجلاس منعقد ہوگا تا کہ ستمبر کے آخر میں نصیب کی سرحدی گزر گاہ کو کھولا جائے اور درعا دمشق بیروت راستہ پھر سے فعّال بنایا جائے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق روس درعا میں جنگ بندی کی توسیع کے لیے کوشاں ہے جہاں وہ دیہی علاقے میں جیشِ حٴْر کو داعش اور النصرہ محاذ کے خلاف لڑنے کے مقابل فضائی تحفظ فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :