ادلب کے بدلے جنوبی دمشق، ترکی اور ایران کے مابین سمجھوتہ

معاہدے کا فیصلہ جمعرات اور جمعے کو آساتانہ میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا،عرب ٹی وی

منگل 12 ستمبر 2017 15:02

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) ایسے وقت میں جب کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لافروف نے عًمّان میں اپنے اردنی ہم منصب ایمن الصفدی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں شام کے جنوب مشرق میں سیف زون قائم کرنے سے متعلق حالات پر بات چیت کی نوید سنائی ہے، تو دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسکو کی سرپرستی میں انقرہ اور تہران کے درمیان ایک سمجھوتہ طے پانے والا ہے جس کے تحت دمشق کے جنوب میں ایرانی کنٹرول کے مقابل اِدلب میں عسکری وجود کو بدل دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عربی روزنامے الشرق الاوسط کے مطابق اس کا مطلب یہ ہوا کہ دمشق میں سیاسی فیصلے پر مستقل طور پر اثر انداز ہونے کے لیے ایک بلاک فراہم کیا جا رہا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ترکی نے اس سے پہلے اِدلب کے لیے شہری انتظامیہ ہونے کی تجویز دی تھی۔ روس بھی کافی عرصے سے اِدلب کو سیف زونز کی اٴْس فہرست میں شامل کرنے کے لیے کوشش کرتا رہا جن پر آستانہ بات چیت میں اتفاق رائے ہوا تھا۔نئے سمجھوتے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کا فیصلہ آئندہ جمعرات اور جمعے کو آساتانہ میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماسکو نے دمشق پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ شام کے شمال میں ترکی کے فوجی وجود کو قبول کرے۔

متعلقہ عنوان :