عالمی کرکٹ کے دروازے کھلتے ہی بکیز نے تجوریوں کے منہ کھول دیئے

ملک بھر میں 150 کروڑ سے زائد کا جوا ، دونوں ٹیموں کے ریٹ ففٹی ففٹی ، فیصل آباد جوئے کے مرکز میں تبدیل ہو گیا

منگل 12 ستمبر 2017 15:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھلتے ہی بکیز نے بھی تجوریوں کے منہ کھول دیئے ۔ آزادی کپ کے حوالے سے ورلڈ الیون اور گرین شرٹس کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر اب تک ڈیڑھ ارب روپے لگائے جا چکے ہیں۔بکیز نے فیصل آباد کے تھری اسٹار ہوٹلز میں ڈیرے ڈال لیے ہیں ۔ اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ اس بار لاہور میں غیر معمولی سیکیورٹی ہے ۔

(جاری ہے)

وہاں سٹے بازی کی زیادہ گنجائش رہی نہیں ۔ فیصل آباد عملا جوئے کی انٹر نیشنل منڈی میں تبدیل ہوگیا ہے ۔فیصل آباد کے پوش علاقوں مدینہ ٹان، مسلم ٹان، گلبرگ، پیپلز کا لونی، جناح کالونی، ماڈل ٹا ن اور غلام محمد آباد میں جگہ جگہ جوئے کے اڈے بن گئے ہیں۔ ریٹ ففٹی ففٹی چل رہا ہے ۔ میچز شروع ہونے پر ریٹ میں اتار چڑھا آئے گا ۔ چند بھارتی جواری بھی پاکستان پہنچے ہیں۔ ان کی رہائش کو خفیہ رکھا جا رہا ہے ۔ بھارت سے آنے والے بکیز کے فیصل آباد کے برآمدی تاجروں سے تعلقات ہیں۔

متعلقہ عنوان :