صرف تعلیم ہی سے ملک میں معاشی اور معاشرتی ترقی ممکن ہے، احسن اقبال

طالبات روشن مستقبل کے لئے انتھک محنت کریں، وزیر داخلہ کی نشتر پارک میں واقعہ فاطمہ جناح کالج کے دورے کے موقع پر گفتگو

منگل 12 ستمبر 2017 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ صرف تعلیم ہی سے ملک میں معاشی اور معاشرتی ترقی ممکن ہے۔ طالبات روشن مستقبل کے لئے انتھک محنت کریں۔ وزیر داخلہ نے یہ بات نشتر پارک میں واقعہ فاطمہ جناح کالج کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کالج کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور اساتذہ اور طالبات سے ملاقات بھی کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف تعلیم ہی سے ملک میں معاشی اور معاشرتی ترقی ممکن ہے، طالبات روشن مستقبل کے لئے انتھک محنت کریں ، وزیر داخلہ نے کالج میں طالبات کو اعلی تدریسی نظام اورغیر نصابی سرگرمیوں کی فراہمی پر زندگی ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہا ۔