شمالی وزیرستان میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ،چار زخمی

منگل 12 ستمبر 2017 15:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) شمالی وزیرستان میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈانڈے درپہ خیل میں نجی اسکول کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ،دھماکا بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں ہوا،زخمیوں کو میران شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،انتظامیہ نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔