آزادی کپ:حکومت کی بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت،لیسکو کے انتظامات مکمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 ستمبر 2017 19:12

آزادی کپ:حکومت کی بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت،لیسکو ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر2017ء) : لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد کیئے جانے والے آزادی کپ کرکٹ سیریز کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیئے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم میں 15ستمبر تک کھیلے جانے والے آذادی کپ کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے لیسکو کے چیف ایگزیکٹوسید واجدعلی کاظمی نے لیسکو افسران کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔

(جاری ہے)

لیسکو کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایس ای آپریشن ساؤتھ سرکل کو لیسکو کی جانب سے فوکل پرسن نامزد کیا گیا،چیف انجینئر آپریشن ساؤتھ محمد ناصر میچیز کے دوران بجلی کی بلا تعطل یقینی فراہمی کے لیئے سٹاف کی نگرانی اور کوآرڈینیشن کریں گے ، ایکسئین گلبرگ ڈویژن کسی بھی بریک ڈاؤن یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے اپنے ایس ڈی اوز اور متعلقہ سٹاف کے ہمراہ تمام اہم مقامات پرموجود رہیں گے ، ایس ای (جی ایس او )کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے ایکسئینز ، ایس ایس اینڈ ٹی اور ایس ڈی اوز تعینات کریں گے اور ایکسئین پی ڈی سی میچز کے دوران پی ڈی سی کے دفتر میں موجود رہیں گے جبکہ چیف انجینئر آپریشن مجموعی طور پر کرکٹ سیریز کے دوران لیسکو سے متعلق تمام سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :