پشاور ہائیکورٹ نے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے بروقت اقدامات نہ کرنے پر برہمی کا اظہار

منگل 12 ستمبر 2017 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) پشاور ہائیکورٹ نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے بروقت اقدامات نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے ،اگلی سماعت پر سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی سی کو دوبارہ طلب کرلیا پشاورہائیکورٹ میں ڈینگی سے متعلق کیس کی سماعت کی ہوئی ،سماعت کے دوران جسٹس قیصر رشید نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے ظالمانہ غفلت برتی گئی،اس سے پہلے لوگ آپ تک آئیں محکمہ صحت کو لوگوں تک جانا چاہیے،جسٹس نے ڈی یس کو ہدایت کی کہ اگلے سال ڈینگی روک تھام کے لیے ابھی سے کوششیں کی جائیں ،ڈی سی کا عدالت کو جواب میں کہنا تھا کہ اکیس اگست سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ علاقوں میں سپرے جاری ہی.واضح رہے کہ سینئر وکیل محب اللہ کاکا خیل نے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف رٹ کر رکھی ہے۔عدالت نے مقدمہ سماعت بیس ستمبر تک ملتوی کردی