لیسکو نے آزادی کپ کرکٹ سیریز کے د وران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامات مکمل ہیں،ترجمان

منگل 12 ستمبر 2017 20:09

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونیوالے آزادی کپ کرکٹ سیریز کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل ہیں ،قذافی سٹیڈیم میں 15ستمبر تک کھیلے جانے والے آزادی کپ کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے لیسکو کے چیف ایگزیکٹوسید واجدعلی کاظمی نے لیسکو افسران کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیںتشکیل دی ہیں ۔

(جاری ہے)

لیسکو ترجمان کے مطابق ایس ای آپریشن سائوتھ سرکل کو لیسکو کی جانب سے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے،چیف انجینئر آپریشن سائوتھ محمد ناصر میچز کے دوران بجلی کی بلا تعطل یقینی فراہمی کیلئے سٹاف کی نگرانی اور کوآرڈے نیشن کریں گے ، ایکسئین گلبرگ ڈویژن کسی بھی بریک ڈائون یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنے ایس ڈی اوز اور متعلقہ سٹاف کے ہمراہ تمام اہم مقامات پرموجود رہیں گے ، ایس ای (جی ایس او )کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے ایکسئینز ، ایس ایس اینڈ ٹی اور ایس ڈی اوز تعینات کریں گے اور ایکسئین پی ڈی سی میچز کے دوران پی ڈی سی کے دفتر میں موجود رہیں گے جبکہ چیف انجینئر آپریشن مجموعی طور پر کرکٹ سیریز کے دوران لیسکو سے متعلق تمام سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :