حافظ محمد سعید اور انکے چار ساتھیوں کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی

حکومت نے ثبوت کے بغیر محض الزامات کی بنیاد پر نظر بند کیا،درخواست گزار حافظ محمد سعید کے وکیل اے کے ڈوگر کا عدالت عالیہ کے سامنے موقف

منگل 12 ستمبر 2017 20:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مطاہر علی اکبر نقوی نے جماعة الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید اور انکے چار ساتھیوں کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی اور چیئر مین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔ درخواست گزار حافظ محمد سعید کے وکیل اے کے ڈوگر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ثبوت کے بغیر محض الزامات کی بنیاد پر نظر بند کیا۔

(جاری ہے)

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے امریکہ کے کہنے پر حافظ سعید کو نظر بند کیا کیونکہ امریکہ نے پاکستان کی امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جس پر فاضل نے استفار کیا کہ آپ نے اپنی درخواست میں اس بات کا ذکر کیا کہ حافظ سعید کی نظر بندی امریکہ کے کہنے پر کی گئی۔ آپ نے خبر کی بنیاد پر یہ جواز بنایا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل کو قانونی نکات پر مزید دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہوم سیکرٹری پنجاب نے حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف عرضداشت مسترد کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :