وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا نشتر پارک کراچی میں واقع فاطمہ جناح کالج کا دورہ

منگل 12 ستمبر 2017 22:07

وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا نشتر پارک کراچی میں واقع فاطمہ جناح ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے نشتر پارک کراچی میں واقع فاطمہ جناح کالج کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کالج کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور اساتذہ اور طالبات سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طالبات روشن مستقبل کے لئے انتھک محنت کریں۔ وزیر داخلہ نے کالج میں طالبات کو اعلیٰ تدریسی نظام اورغیر نصابی سرگرمیوں کی فراہمی پر زندگی ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ احسن اقبال نے کہا کہ صرف تعلیم ہی سے ملک میں معاشی اور معاشرتی ترقی ممکن ہے۔