مسلم لیگ( ن) اور حکومت کی پالیسی میں یگانگت نہیں ،حکمران جماعت ابہام کا شکار ہے جس کی وجہ حکومتی ارکان ایک پیج پر نہیں،نئیر حسین بخاری

منگل 12 ستمبر 2017 20:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2017ء) مسلم لیگ( ن) اور حکومت کی پالیسی میں یگانگت نہیں ۔ حکمران جماعت ابہام کا شکار ہے جس کی وجہ حکومتی ارکان ایک پیج پر نہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاسی قیادت میں غلط فہمیاں اور گروپنگ واضح نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ساڑے چار سال سے (ن)لیگی حکومت ملک کے لیے کوئی کارنامہ سرانجام دے سکی اور نہ ہی کوئی قابل عمل پالیسی اور قانون سازی کے حوالے سے اہم کامیابی حاصل کرسکی ۔ نیئر بخاری نے مزید کہا کہ ساڑے چار سال حکومت میں رہنے کے باوجود بھی وفاقی حکومت اور وزراء ملک کے حالات ٹھیک نہ کرسکے اور اگر خرابی اب بھی موجود ہے تو ذمہ دار حکومت خود ہے۔

(جاری ہے)

شاہد خاقا ن عباسی کی کابینہ کے زیادہ تر وزراء تاحیات نااہل نوازشریف کی حکومت کابھی حصہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے دہشتگرد گروپوں اور کلعدم تنظیموں کی کھلے عام سرگرمیاں نہ روکی جاسکیں۔ ہزاروں جانوں کی قربانیوں کے باوجود نااہل نوازشریف حکومت دنیا سے دہشگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مالی ، اقتصادی نقصانات کا اعتراف کروانے میں ناکام رہی ۔ انہوں نے کہا کہ20سال کے بعد کرائی گئی مردم شماری کے بارے میں ابہام کا خاتمہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ آئین کے تحت آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت منعقد ہونے چاہیے۔

متعلقہ عنوان :