وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2018پر رواں ماہ سے کام کیلئے مشاورت شروع کر دی

تمام پرائیویٹ حج کمپنیوں کا کوٹہ ختم نئی پالیسی بنانے کیلئے وزیر مملکت امین الحسنات کی سربراہی میں کمیٹی کا قیام

منگل 12 ستمبر 2017 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2018پر رواں ماہ سے کام کیلئے مشاورت شروع کر دی ، تمام پرائیویٹ حج کمپنیوں کا کوٹہ ختم نئی پالیسی بنانے کے لئے وزیر مملکت پیر امین الحسنات کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن 2017مکمل ہونے کے بعد نئی حج پالیسی 2018پر کام شروع کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

وزارت کے باخبرذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے بارے میں اعلان دسمبر تک متوقع ہیں ۔

(جاری ہے)

پالیسی کے خدو خال کے بارے میں ذرائع کا دعوی ہے کہ 2018کی حج پالیسی میں تمام پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کا کوٹہ ختم کرکے از سر نو پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا۔ جو کمپنیاں وزارت کی جانب سے مجوزہ کمیٹی کی حدود اور میعار پر پورا اترے گی اس کو کوٹہ دیا جائیگا۔ علاوہ ازیں حج 2017میں آنے والی مشکلات اور شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے ازالے کی کوشش بھی کی جائے گی ۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق پالیسی کے بار ے میں اعلان اگلے ایک دو ماہ کے دوران قومی اخبارات میں کر دیا جائے گا۔ جبکہ اس کے علاوہ حج قرعہ اندازی بھی موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :