فیصل آباد : ملزمان کی فائرنگ ، نوجوان وکیل ایڈووکیٹ ثاقب مسعود بٹر جاں بحق ،چچا زخمی

بار ایسوسی ایشن نے واقعہ کے خلاف آج عدالتوں کا بائیکاٹ اور ہڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا

منگل 12 ستمبر 2017 23:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2017ء) نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان وکیل ایڈووکیٹ ثاقب مسعود بٹر جاں بحق اور اس کے چچا آصف بٹر شدید زخمی ہوگئے،بار ایسوسی ایشن فیصل آباد نے اس واقعہ کے خلاف آج عدالتوں کا بائیکاٹ اور ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق نوجوان وکیل ثاقب مسعود بٹر اپنے چچا کے ہمراہ اپنے گاؤں تھانہ بلوچنی کے علاقہ بامنیوالا جارہے تھے کہ اچانک دو نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے وکیل اور اس کے چچا کو شدید زخمی کردیا،جنہیں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد پہنچایا گیا جہاں نوجوان وکیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی۔

متعلقہ عنوان :