آئندہ ریفرنڈم مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا،چوہدری محمد یٰسین

ادارے سے منافقت ،جھوٹ اور غداری کی سیاست کو دفن کر کے دم لیں گے ،اورنگزیب خان ْمزدور یونین کے مرکزی کابینہ کے اجلاس جی سیون یونین آفس ستارہ مارکیٹ میں مقررین کا خطاب

منگل 12 ستمبر 2017 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2017ء) سی ڈی اے مزدور یونین کی مرکزی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت اورنگزیب خان مرکزی یونین آفس G-7میں منعقد ہوا ،اس موقع پر مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی ،چیف آرگنائزر حاجی مشتاق احمد شاہد ،مرزا سعید اختر،ملک رزاق،حق نواز عباسی ،لالہ فرمان ،ملک خلیل ،اسد محمود ،احمد علی شیرازی ،ملک لطیف،خالد گجر،ملک اختر،طالب حسین ،محمد سرفراز ملک ،عباس خٹک،شاہد خان ،رضوان کیانی ،عزت خان ،قاضی ریاست ،سردار نسیم ممتاز،عرفان خان ،سردار خان نیازی ،عارف خان ،طارق آفریدی،سلیم بھٹی،وارث بھٹی ،طارق شریف ،بشیر مسیح ،نشاط اکبر ستی،زاہد بھٹی،چوہدری شہزاد ،محمد جہانگیر،ملک سلیم ،صفدر جٹ،منظور شاہ ،سلیم راجپوت،بابر رشید ،چوہدری منیر ،سائیں شفیق،نعمان کیانی،چوہدری نثار،مجید بھٹی،راجہ شوکت،ملک رمضان سمیت مرکزی عہدیداران ،رابطہ کمیٹی کے ممبران اور سی بی اے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چودہ ستمبر کو نیول کمپلیکس ڈی جی آفس میں مزدور یونین کے زیر اہتمام ہونے والا جلسہ مزدور دشمن ٹولے کی موت واقع ہو گا اور آئندہ ریفرنڈم مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ،ہم ادارے سے منافقت ،جھوٹ اور غداری کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر کے دم لیں گے ،محنت کش اپنے تمام تر باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مزدور یونین کے پرچم تلے اکھٹے ہو چکے ہیں اور متحد ہو کر مفاد پرست اور غداروں کے ٹولے کو چھٹی مرتبہ عبرت ناک شکست دینے کے لیے تیار ہیں،مزدور یونین نے ہمیشہ اپنے ورکر وں کو عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھا اور ریفرنڈم کے فوری بعد مزدور یونین کارکردگی کی بنیاد پرتنظیم نو کرتے ہوئے نوجوان قیادت کو یونین میں زیادہ سے زیادہ نمائندگی دے گی اور یونین کے پرانے تجربہ کار لوگوں کو انکی مکمل راہنمائی حاصل ہو گی ،ہم نے اپنی تنظیم سے غداروں اور میر جعفروں کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ کر رخصت کر دیا اور آئندہ ان جیسے ضمیر فروشوں اور وقت کے پجاری مفاد پرستوں کے لیے ہماری تنظیم میں کوئی جگہ نہیں،سی ڈی اے مزدور یونین نے ادارے کی بقاء اور ملازمین و اثاثوں کی تقسیم کے خلاف نہ صرف سب سے پہلے رٹ پٹیشن دائر کی بلکہ سینی ٹیشن کی نجکاری کے خلاف بھی ہم نے اپنے مزدور کی آواز کو سب سے پہلے بلند کیا یہی وجہ ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے قیام کے باوجود ہماری طرف سے دائر رٹ پٹیشن ادارے و ملازمین کی تقسیم میں رکاوٹ ہے جسکا ثبوت یہ ہے کہ آئندہ آنے والا ریفرنڈم بھی ملازمین بطور سی ڈی اے کے محنت کش لڑیں گے،ہم کسی صورت بھی سینی ٹیشن کی نجکاری کو قبول نہیں کرتے اور آخری دم تک اس فیصلے کے خلاف ڈٹے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :