لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے بورے والا سے مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے خلاف زیر سماعت جعلی ڈگری کیس رٹ خارج کردی

منگل 12 ستمبر 2017 23:17

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس ماموں رشید شیخ نے بورے والا سے مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے خلاف زیر سماعت جعلی ڈگری کیس رٹ خارج کر دی جبکہ ان کے خلاف اسی نوعیت کی دوسری دائر رٹ کے مدعی ساجد شریف نے از خود واپس لے لی تفصیلات کے مطابق بورے والا سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے خلاف ان کے مخالفین نعمان یوسف ،محمود احمد اور ساجد شریف کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں مبینہ طور پر 2013کے الیکشن میں کامیابی کے بعد الگ الگ رٹ پٹیشنز دائر کی گئی تھیں فاضل عدالت نے سماعت کے بعد محمود احمد کی رٹ اس بنا پر خارج کر دی کہ پٹیشنز نے ہائیکورٹ سے قبل کسی لوئر کورٹ یا الیکشن ٹربیونل میں اسے چیلنج نہیں کیا تھا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے کونسل شیخ رفیق احمد گوریجہ اور میاں محمد سعید ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے محمود احمد کی رٹ خارج کر دی چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے خلاف رٹ خارج ہونے کی خوشی میں ان کے قریبی حلقوںاور حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی #