چیئرمین سینٹ نے اعتزاز احسن کے نکتہ اعتراض کا نوٹس لے لیا

چوہدری نثار نے کہا ہے ملک کو سنگین خطرات ہیں ، ایوان کو بتایا جائے کس قسم کے خطرات ہیں آگاہ کیاجائے ، اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن ملک کے وزیراعظم کو بھی علم نہیں ہے تو ہم تو کچھ بھی نہیں، یہ بات چوہدری نثار نے دوسری بار کہی معلوم کرنا ضروری ہے ، رضا ربانی

منگل 12 ستمبر 2017 22:48

چیئرمین سینٹ نے اعتزاز احسن کے نکتہ اعتراض کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے ملک کو درپیش سنگین خطرات کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کے نکتہ اعتراض کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اپوزیشن لیڈر نے نکتہ اعتراض یہ بات کرتے ہوئے ایوان بالا کو بتایا کہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ملک کو خطرات لاحق ہیں اور ملک کے سابق وزیراعظم سمیت چار افراد کو ان خطرات کا علم ہے اور جب ان سے پوچھا گیا کہ موجودہ وزیراعظم کو علم ہے تو انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیاعظم کو ان خطرات کا علم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اگر اتنے سنگین خطرات ہین تو اس سے ایوان کو بھی آگاہ کیا جائے کہ یہ کس قسم کے خطرات ہیں جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اگر ملک کے وزیراعظم کو بھی علم نہیں ہے تو ہم تو کچھ بھی نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بات سابق وزیر داخلہ نے دوسری بار کہی ہے اور یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ کس قسم کے خطرات ملک کو درپیش ہیں انہوں نے اپوزیشن لیڈر سے کہ اکہ اس سلسلے مین سینیٹ کی فل ہائوس کمیٹی طلب کی جائے یا پھر موجودہ وزیر داخلہ بلایا جائے اس پر کل فیصلہ کروں گا۔