چوہدری ارشاد احمد آرائیں کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی رٹ خارج

منگل 12 ستمبر 2017 22:58

بورے والا۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مامون رشید شیخ نے بورے والا سے مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں کیخلاف زیر سماعت جعلی ڈگری کیس کی رٹ خارج کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بورے والا سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کیخلاف ان کے مخالفین نعمان یوسف ،محمود احمد اور ساجد شریف کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں مبینہ طور پر 2013ء کے الیکشن میں کامیابی کے بعد الگ الگ رٹ پٹیشنز دائر کی گئی تھیں ،فاضل عدالت نے سماعت کے بعد محمود احمد کی رٹ اس بنا پر خارج کر دی کہ پٹیشنر نے ہائیکورٹ سے قبل کسی لوئر کورٹ یا الیکشن ٹربیونل میں اسے چیلنج نہیں کیا تھا ،عدالت نے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے کونسل شیخ رفیق احمد گوریجہ اور میاں محمد سعید ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے محمود احمد کی رٹ خارج کر دی ،چوہدری ارشاد احمد آرائیں کیخلاف رٹ خارج ہونے کی خوشی میں ان کے قریبی حلقوںاور حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی۔

متعلقہ عنوان :