این اے 120 میں 17ستمبر کو بیلٹ باکسز میں سے شیر ہی شیر نکلے گا، محمد نواز شریف نے دہشتگردوں پر کاری ضرب لگائی، سی پیک بنایا،

ملک سے اندھیرے دور کئے، سی این جی اسٹیشنز پر لمبی قطاریں ختم کیں، موٹر ویز بنائیں اور ملک میں معاشی استحکام پیدا کیا ، مخالفین نے گالم گلوچ کی روایت ڈالی ،ْ سازشوں اور دھرنوں کی سیاست کا آغاز کیا،کے پی کے میں ڈینگی کی آفت آئی تو وہاں کا لیڈر سرکاری ریسٹ ہا ئو س میں چھپ گیا، آج وہ لندن کی سیر پر ہیں اور لوگ مر رہے ہیں ْپاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کا اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب

منگل 12 ستمبر 2017 23:53

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کل بھی تھے ،ْ آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے ،ْ این اے 120 میں 17ستمبر کو بیلٹ باکسز میں سے شیر ہی شیر نکلے گا ،ْ حلقہ میں لوگوں کا جذبہ دیدنی اور قابل رشک ہے۔ وہ منگل کو مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو اور اقلیتی نمائندوں سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مریم نواز نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے کارکنوں سے سوال کیا کہ کیا انہیں محمد نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ منظور ہے ،ْ اگر نہیں تو وہ سب محمد نواز شریف کی جدوجہد کا ساتھ دیں گے ،ْ کیا لوگوں کو وہ پاکستان یاد ہے جب مساجد ،ْ چرچز اور عبادت گاہوں میں دہشتگردی ہوتی تھی اور عوام کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ساڑھے 4سال میں کتنا فرق پڑا ،ْ آج دہشتگردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے ،ْ محمد نواز شریف نے دہشتگردوں پر کاری ضرب لگائی ،ْ سی پیک بنایا ،ْ ملک سے اندھیرے دور کئے ،ْ سی این جی اسٹیشنز پر لمبی قطاریں ختم کیں ،ْ موٹر ویز بنائیں ،ْ ملک میں معاشی استحکام پیدا کیا اور اس کے برعکس مخالفین نے گالم گلوچ کی روایت ڈالی ،ْ سازشوں اور دھرنوں کی سیاست کا آغاز کیا ،ْ انہوں نے کہا کہ جب پنجاب میں ڈینگی کی آفت آئی تو محمدنواز شریف اور محمد شہباز شریف کے دن رات محنت کر کے ڈینگی کا خاتمہ کیا لیکن جب کے پی کے میں ڈینگی کی آفت آئی تو وہاں کا لیڈر سرکاری ریسٹ ہا ئو س میں چھپ گیا ،ْ آج وہ لندن کی سیر پر ہیں اور کے پی کے میں لوگ مر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ لاہور کی ترقی کو گالی دینے والے آج کس منہ سے لاہور میں ووٹ مانگ رہے ہیں، مریم نواز نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ 2013ء میں کھیل کے میدان ویران پڑے تھے، آج ساڑھے 4سال کی محنت کے بعد کھیل کے میدانوں میں رونق لوٹ چکی ہے ،ْ انہوں نے کہا کہ ایسے وزیر اعظم کو نااہل کر دیا گیا جس نے ڈوبتی معیشت کو سہارا دیا ،ْ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ،ْ سٹاک مارکیٹ بلندیوں کو چھونے لگی ،ْ انہو ں نے کہا کہ مخالفین کو اس بات کا خدشہ تھا کہ محمد نواز شریف 2018ء کے الیکشن میں بھی جیت جائیں گے اور انشاء اللہ ایسا ہی ہوگا، مریم نواز نے اقلیتی برادری کو پیغام دیا کہ وہ اگر پاکستان کی ترقی ،ْ امن ، منتخب نمائندوں کی عزت اور ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں ،ْ مسائل کا حل اور ووٹ کی عزت چاہتے تو محمدنواز شریف کا ساتھ دیں اور این اے 120 میں بیگم کلثوم نواز کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں، انہوں نے کہا کہ این اے 120 میں لوگوں کا جذبہ قابل دید اور قابل رشک ہے ،ْ اگر یہی جذبہ قائم رہا تو یہی محبت رہی تو محمدنواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ،ْ کنونشن سے صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو اور دیگر اقلیتی نمائندوں نے بھی خطاب کیا،تقریب میں روہنگیا کے مسلمانوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔