حجاج کرام کو سعودی ایئرلائن کس حال میں پاکستان لائی؟ فوٹیج منظر عامر پر آگئی۔

بدھ 13 ستمبر 2017 00:31

حجاج کرام کو سعودی ایئرلائن کس حال میں پاکستان لائی؟ فوٹیج منظر عامر ..
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-13 ستمبر-2017ء) حجاج کرام کو سعودی ایئرلائن کس حال میں پاکستان لے کر آئی فوٹیج منظر عام پر آگئی، نجی ٹی وی چینل کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار مبشر لقمان کا اپنے پروگرا میں کہنا تھا کہ حجاج کرام کے ساتھ سعودی ایئرلائن کا یہ سلوک انتہائی برا اور قابل مذمت ہے اپنے پروگرام کے دوران مبشر لقمان نے ایک فوٹیج چلائی جس میں واضح طور پر دیکھاجاسکتا ہے کہ جہاز کا اے سی کام نہیں کررہا جس کے باعث مسافروں کی طبعیت خراب ہونے لگی اور وہاں موجود بچوں سمیت تمام مسافروں کی حالت ابترہوگئی۔

(جاری ہے)

مزید بات کرتے ہوئے مشبر لقمان کا کہنا تھا کہ جہاز کے کیبن پریشر کے کام نہ کرنے کی وجہ سے مسافر بےحال ہوگئے اور لوگوں کو طبعیت مزید بگڑنے لگی اور بچے بے حوش ہونے لگے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی ایئرلائن نے مسافروں کی طبعیت دیکھ کر نہ تو راستے میں کہی جہاز کو لینڈ کرایا بلکہ جہاز کو اسی حالت میں ٹیک آف کیا اور تمام مسافروں کو اسی حالت میں لیکر پاکستان پہنچ گئے۔ مبشر لقمان کی جانب سے سعودی ایئرلائن کا یہ سلوک امتیازی ،غیر اخلاقی اور انسانیت سوز قراردےدیا گیا۔ جہاز میں موجود لوگ کیسے خوار ہورہے تھے آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :