لاہور، ڈیفنس میں لڑکے نے اپنی منگیترپرتیزاب پھینک دیا

بدھ 13 ستمبر 2017 01:52

لاہور، ڈیفنس میں لڑکے نے اپنی منگیترپرتیزاب پھینک دیا
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-13 ستمبر-2017ء) ڈیفنس میں نوجوان نے اپنی ہی منگیتر پر تیزاب پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان نے اپنی ہی منگیر پر تیزاب پھینک دیا اور بعد میں فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

24سالہ بینش اپنی نوکری کرکے گھر واپس آرہی تھی کہ اسکو ڈیفنس کے علاقے کے بلاک میں تیزاب گردی کا نشانہ بنادیا گیا جبکہ منگیتر عصمت موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے لڑکی بینش سے ابتدائی بیان لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم عصمت کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارہی ہے جبکہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور ڈاکٹز کے مطابق بینش کا چہرہ9فیصد جبکہ جسم 30فیصد تک جھلس چکا ہے۔