حسن علی کا سیلفی مانگنے پربچے کو ایسا جواب ، سب مسکرا اٹھے

بدھ 13 ستمبر 2017 02:33

حسن علی کا سیلفی مانگنے پربچے کو ایسا جواب ، سب مسکرا اٹھے
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-13 ستمبر-2017ء) پاکستانی کرکٹ حسن علی کے ننھنے فین نے حسن علی سے سیلفی لینے کا مطالبہ کردیا جس پر حسن علی نے اپنے ننھے مداح کو ایسا جواب دیا کہ سننے والے ہنس پڑے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق پاکستانی کرکٹ اسٹار حسن علی ورلڈ الیون کیخلاف میچ کے بعد جب ہوٹل میں داخل ہورہے تھے تو انکے ننھے مداح نے آواز دی کہ حسن بھائی ایک سلیفی ۔ جس پر حسن علی نے اپنی جیب میں ہاتھ ڈال کر کہا کہ سیلفی ختم ہوگئی ہے۔ حسن علی کی اس بات پر ننھے بچے سمیت وہاں کھڑے تمام لوگ ہنسنے لگ گئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔