میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ آ گیا تو وہ وہ وزیر اعظم کے عہدے پر بحال ہو جائیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 ستمبر 2017 10:50

میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ آ گیا تو وہ وہ وزیر اعظم کے عہدے پر بحال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ آ گیاتو نواز شریف وزیر اعظم کے عہدے پر بحال ہو جائیں گے۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ اسلام آباد میں بریف کیس گھوم رہے ہیں۔ نواز شریف کے حق میں نظر ثانی کا فیصلہ آنے کا مطلب یہ ہوا کہ وہ بحال ہو گئے جو کہ امکانات نہیں ہیں لیکن ان کے وزیر ایسا کہہ رہے ہیں تو بات کی جا سکتی ہے۔

اگر وہ بحال ہو گئے تو ایک قافلہ جی ٹی روڈ پر پھر چلے گا اور انہوں نے پہلا کام وہی کرنا ہے جوانہوں نے 12اکتوبر1999کو کیا تھا۔ اگر وزیر اعظم بحال ہو گئے تو ملک کا سسٹم اور نظام چلا جائے گا۔ میں ایسا خود سے نہیں بلکہ اطلاعات کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں بہتر یہی ہو گا کہ اس معاملے کو آئین، قانون، شواہد، سزا اور جزا کے تحت ہی رہنے دیا جائے ۔

(جاری ہے)

اس بیان کو سب ذہن میں رکھیں کہ جس میں آرمی چیف کہہ رہے ہیں کہ ہمیں باہر کی مدد نہیں چاہئیے تو اس کی کوئی وجوہات ہیں جس کی بنیاد پر یہ بیان سامنے آیا، دوسری جانب کلثوم نواز کے کیس کی سماعت کرنے والا بنچ تین مرتبہ ٹوٹا ہے ابھی تک یہ کلئیر نہیں ہے کہ وہ الیکشن میں حصہ لے سکتی ہیں یا نہیں حالانکہ الیکشن سر پر کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :