وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

بدھ 13 ستمبر 2017 11:20

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی72ویں سالانہ اجلاس کا آغاز ہوگیاہے جس میں دنیامیں پرامن اور عمدہ زندگی کے لئے کوششیں جاری یرکھنے پر زور دیاگیا ہے ۔جبکہ وزیراعظم شاہدخاقان 21 ستمبر کو اجلاس سے خطاب کریں گے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائنز پر امریکا اور روس کے وزرا خارجہ کی ملاقات بھی ہوگی۔ اقوا م متحد ہ کی جنرل اسمبلی میں مباحثے کا آغاز 19ستمبر سے ہوگا۔