حدیبیہ پیپرمل کیس میں شریف برادران اورفیملی ملوث ہے،

عدالت سے کہوں گا کہ نیب سے پوچھے کہ نیب کیوں پہرہ نہیں دے سکتی ، نیب نے بھی کہا تھا کہ حدیبیہ پیپرملزکا کیس کھولیں گے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 ستمبر 2017 11:20

حدیبیہ پیپرمل کیس میں شریف برادران اورفیملی ملوث ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف برادران اور فیملی ملوث ہے ، عدالت سے کہوں گا کہ نیب سے پوچھے کہ نیب کیوں پہرہ نہیں دے سکتی جب کہ نیب نے کہا تھا کہ حدیبیہ پیپرملزکا کیس کھولیں گے۔ وہ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ حدیبیہ پیپرمل کے کیس میں عوامی مسلم لیگ اکیلی ہے، ہمیں کیس میں پارٹی بنایا گیا ہے، اس حوالے سے رات کو نوٹس ملا تو سیدھا لندن سے پہنچا ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپرمل کیس میں شریف بردران اورفیملی ملوث ہے، عدالت سے کہوں گا کہ نیب سے پوچھے کہ نیب کیوں پہرہ نہیں دے سکتی جب کہ نیب نے کہا تھا کہ حدیبیہ پیپرملزکا کیس کھولیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نیب کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ شیخ رشید کی درخواست پرسماعت پانچ رکنی لارجربینچ کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ نیب نے عدالت کو حدیبیہ پیپرزمل فیصلے خلاف اپیل دائرکرنے کی یقین دہائی کرائی تھی، یقین دہانی کراکے چیئرمین نیب اپیل دائر نہیں کررہے۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ نیب کو حدیبیہ پیپرز مل فیصلے کے خلاف اپیل کا حکم دیاجائے جب کہ چیئرمین نیب اورپراسیکیوٹرنیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔