انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں نے ایبٹ آباد سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا

بدھ 13 ستمبر 2017 11:28

انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں نے ایبٹ آباد سے کالعدم تنظیم کے دہشت ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی فورس کے ترجمان کے مطابق فورس کے اہلکاروں نے ایبٹ آباد کے علاقہ نواں شہر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ سے تعلق رکھنے والا مبینہ دہشت گرد عبدالرحمن ولد گل بادشاہ گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ملزم کاتعلق القاعدہ کی تنظیم عاطف گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ مبینہ دہشت گرد نے تنظیم کے فنڈ کیلئے اس مرتبہ قربانی کی کھالیں بھی جمع کی ہیں۔ مبینہ دہشت گرد کی گرفتاری کے بعد کئی اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :