جیکی چین کی فلم ’بلیڈنگ اسٹیل‘ کا ٹریلر جاری کردیاگیا

یہ سائنس فکشن ایکشن فلم رواں سال22دسمبر کوچین میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی

بدھ 13 ستمبر 2017 11:36

جیکی چین کی فلم ’بلیڈنگ اسٹیل‘ کا ٹریلر جاری کردیاگیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) کنگ فٴْو ماسٹر اور کامیڈی کنگ جیکی چین کی ایکشن اور ایڈونچر کا مکس تڑکا لیے نئی سائنس فکشن فلم ’بلیڈنگ اسٹیل‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی شہرت کے حامل پروڈیوسر و ڈائریکٹرلی جیا زینگ کی اس ایکشن پیک فلم میں معروف چینی اداکار جیکی چین ایکشن میں دکھائی دینگے جو جرائم پیشہ افراد کے خطرناک گینگ کا پیچھا کرتے ایک ایجنٹ کے کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

خطرناک اسٹنٹس اور شاندار ایکشن کی عکاسی کرتی اس فلم کی دیگر کاسٹ میں کولن میلوے،ڈیمیئن گاروے، شو لو، بروکلن ایلن، ڈیوڈ ٹوروک اورکیتھلین بوئے سمیت دیگر کئی اداکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔سنسی خیز منا ظر سے بھرپور یہ سائنس فکشن ایکشن فلم رواں سال22دسمبر کوچین میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :