این اے 120:ن لیگ کے لئے ایڈوانس ادائیگی پر800گاڑیاں بک

بدھ 13 ستمبر 2017 11:23

این اے 120:ن لیگ کے لئے ایڈوانس ادائیگی پر800گاڑیاں بک
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13ستمبر 2017ء ):حکومت کی جانب سے حلقہ این اے 120میں انتخابی معرکہ جیتنے کے لئے ووٹروں کو گھروں سے نکال کر پولنگ سٹیشنوں تک پہنچانے کے لئے ویگنیں،پک اپس وین ،اور چنگ چی رکشوں کی بڑے پیمانے پر بکنگ کر لی گئی ہے ،جبکہ ٹرانسپورٹرزکو بلا کر پاکستان تحریک انصاف کو گاڑیاں فراہم نہ کرنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ روز پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ ،ایل ٹی سی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو واضح حکم دیا گیا ہے کہ لاہور میں چلنے والی تمام ویگنوں کو پہلے ہی بک کر لیا جائے اور کوشش کی جائے کہ پاکستان کو تحریک انصاف ٹرانسپورٹرز کو گزشتہ روز بلا کر انہیں پیغام بھی دیا گیا ہے کہ وہ تحریک انصاف سے ویگن کا کرایہ وصول کرنے کی بجائے مسلم لیگ ن سے کرایہ وصول کر لیں ،اس حوالے سے ٹرانسپورٹروں کو بلا کر ایڈوانس رقم بھی دینا شروع کر دی گئی ہے ،پہلی بار ٹرانسپورٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گاڑیوں کے کاغذات جمع کر وا کر ایک روز کی ایڈوانس رقم وصول کر لیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سکول و کالج پک اپ وین کے یونیز کو بلا کر یہی ہد ایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ اور انہیں بھی فی گاڑی 4ہزار روپے میں بکنگ کی جا رہی ہے ،ذرائع کے مطابق افسران کو کہا گیا ہے کہ ایسے ٹرانسپورٹرزجن کی تحریک انصاف کے ساتھ وابستگی زیاہ ہے ان کی گاڑیوں کی بکنگ اولین ترجیح رکھی جائے اور اگر گاڑیوں کو دینے سے انکار کریں تو الیکشن سے ایک روز قبل ان کی تمام ویگنوں کو پکڑ کر بند کر دیا جائے اور17ستمبر کے بعد چھوڑا جائے ۔ گزشتہ روز میں موجود 500ویگنوں اور200پک اپس کو بک کر لیا گیا ہے جبکہ 100چنگ چی رکشے بھی بک کر لئے گئے ہیں جن کو ایڈوانس میں50فیصد ررقم بھی ادا کر دی گئی ہے ۔