دبئی کا سب سے مہنگا پینٹا ہاوس 102 ملین درہم میں فروخت

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 13 ستمبر 2017 11:27

دبئی کا سب سے مہنگا پینٹا ہاوس 102 ملین درہم میں فروخت
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2017ء) دبئی کے سیلز آفس عمانیت نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک نامعلوم خریدار نے دبئی کا سب سے مھنگا ترین پینٹا ہاوس پرانے 60 ملین درہم کے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے 120 ملین درہم میں خرید لیا۔ عمانیت نے مزید بتایا کہ ون پام میں واقع یہ پینٹا ہاوس خریدار کی خاص فرمائش اور درخواست پر بیچا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پینٹا ہاوس میں پہلے سے ہی تین سوئمنگ پول موجود تھےپھر بھی خریدار نے خاص فرمائش کر کے چھت پر پرائیویٹ 20 میٹر لمبا  پول بنوانے کے لئے کہا تاکہ خریداد اکیلے میں سوئمنگ کر سکے ۔عمانیت نے خریدار کی اس فرمائش کو پورا کیا کیونکہ پینٹا ہاوس کا یہ پراجیکٹ ابھی تعمیری مراحل سے گزر رہا ہے ۔ پینٹا ہاوس کی چھت پر بننے والا یہ پرائیوٹ سوئمنگ پول دبئی کا سب سے بڑا نجی سوئمنگ پول ہو گا۔

متعلقہ عنوان :