پانامہ کیس فیصلہ،شریف خاندان کی نظر ثانی درخواست کی پہلی سماعت
سید فاخر عباس بدھ 13 ستمبر 2017 11:42
(جاری ہے)
انکا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ کیا عدالت نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے سکتی ہے اور مزید یہ کہ تحقیقات اور ٹرائل کے لیے مانیٹرنگ جج کی کوئی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔
نگران جج کے ہوتے ہوئے فئیر ٹرائل کیسے ہو گا۔خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ تھا کہ اس سارے کیس میں نواز شریف کی نااہلیت نہیں بنتی تھی اور اس کیس میں درخواستگزار کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے۔20اپریل کے فیصلے میں لارجر بنچ کے فیصلے کرنے کا ذکر نہیں تھا۔اس موقع پر جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ آزاد ہے اس پر کوئی دباؤ نہیں جو چاہے فیصلہ کرے۔اس موقع پر جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ 20اپریل کے فیصلے میں لارجر بنچ نہ بننے کا بھی ذکر نہیں تھا۔ 20اپریل کی ججمنٹ کے مطابق نااہلی کا فیصلہ 5رکنی بنچ نے ہی کرنا تھا۔ ایک عملدرآمد بنچ تھا، بعد میں واپس 5رکنی بنچ بن جانا تھا۔ عملدرآمد بنچ نے 5 رکنی بنچ کی ہدایات پرچلنا تھا۔آپ عملدرآمد بنچ کو لارجربنچ کے ساتھ مکس کررہے ہیں۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھاکہ آپ فیصلہ لکھنےوالوں کویہ کہہ رہے ہیں ، آپ نے جو لکھا وہ نہیں کہنا چاہ رہے تھے۔ 3رکنی بنچ نے ہی اپنا فیصلہ دیا ہے ۔ فیصلہ لکھنے والوں کو پتا ہے کہ انہوں نے کیا لکھا۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد معاملہ 3رکنی بنچ کے سامنے ہی آیا۔ رپورٹ آنے کے بعد عملدرآمد بنچ ختم ہوگیا تھا۔اس کے بعد سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو خواجہ حارث اور ججز کے مابین نا اہلی کی مدت کے حوالے سے دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔اس موقع پر نواز شریف نا اہلی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے معزز جج صاحبان کا کہنا تھا کہ اکثریتی فیصلے میں مختلف وجوہات پر سابق وزیر اعظم،میاں محمد نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا۔میاں محمد نواز شریف کی نا اہلی 62ون ایف پر ہوئی۔اس پر شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے پوچھا کہ کیا 62ون ایف کے تحت نواز شریف کی نا اہلی تا حیات ہے ۔اس پر ججز نے کہا کہ فیصلے میں یہ کہا ں لکھا ہے کہ نا اہلی تا حیات ہے۔اس موقع پر جسٹس اعجاز افضل کا خواجہ حارث سے کہنا تھا کہ تا حیات نا اہلی کے لیے ہمیں آپکی معاونت درکار ہے۔عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.