جدہ ، عمارت میں آگ، مکین محفوظ

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 13 ستمبر 2017 11:42

جدہ ، عمارت میں آگ، مکین محفوظ
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2017ء) مقامی میڈیا کے مطابق جدہ کے رہائشی علاقے کی ایک عمارت میں آگ لگ گئی ۔ عمارت میں موجود 70 مکینوں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے جبکہ ایک خاتون دھوئیں کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سول دفاع کی ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا ہے لیکن عمارت کی دوبارہ تعمیرومرمت کے لئے رہائشیوں کو ابھی واپس عمارت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :