آزادی کپ :ٹریفک پلان پر عمل درآمد کیا جائے-شہبازشریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 ستمبر 2017 11:48

آزادی کپ :ٹریفک پلان پر عمل درآمد کیا جائے-شہبازشریف
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 ستمبر۔2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ آزادی کپ کے لیے عوام کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان پر پوری طرح عملدرآمد جاری رکھا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ آزادی کپ کے پہلے ٹی 20 میچ شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا، شائقین نے پاکستان کے ساتھ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جب کہ گزشتہ روزکی طرح آج بھی عوام کو بہترین میچ دیکھنے کو ملے گا۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دوسرے ٹی20میچ کے لیے بھی شاندارانتظامات کیے ہیں، ٹریفک سے متعلق ایسے انتظامات یقینی بنائیں جن سے عوام کوسہولت ہو جب کہ عوام کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان پر پوری طرح عملدرآمد جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :