ایپل نے اپنا جدید اور مہنگا ترین آئی فون ایکس متعارف کروا دیا

فیس آئی ڈی کی سہولت متعارف ،قیمت 999ڈالر،تین نومبر کو فروخت کے لیے پیش کیاجائیگا

بدھ 13 ستمبر 2017 12:05

ایپل نے اپنا جدید اور مہنگا ترین آئی فون ایکس متعارف کروا دیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے دس سال مکمل ہونے پر 'ہوم بٹن ' کے بغیر اپنا نیا آئی فون متعارف کروایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس نئے فون کوآئی فون 10Xکا نام دیا گیا ہے اور اس میں انگلیوں کے نشانات کے بجائے چہرے سے اس سے مالک کی پہچان کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایپل کا کہنا تھاکہ فیس آئی ڈی اندھیرے میں بھی کام کر سکے گا کیونکہ اس میں موجود 30 ہزار انفراریڈ ڈاٹس شناخت کر سکتے ہیں، اور اس کو پرانے نظام ٹچ آئی کے مقابلے میں دھوکہ دینا زیادہ پیچیدہ عمل ہوگا۔یہ اپیل کا مہنگا ترین فون ہے۔64 گیگا بائٹس کے حامل ماڈل کی قیمت 999 امریکی ڈالر (برطانیہ میں 999 برطانوی پاؤنڈ) ہوگی اور اسے تین نومبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ جبکہ 256 جی بی والے فون کی قیمت 1149 ڈالر (برطانیہ میں 1149 پاؤنڈ) ہوگی۔دوسری جانب سام سنگ کے نئے نوٹ 8 فون کی قیمت 930 امریکی ڈالر (برطانیہ میں 869 پاؤنڈ) ہے، جس میں 64 جی بی ڈیٹا محفوظ کرنیکی سہولت موجود ہے۔