سعودی عرب، چارجنگ پر لگا فون دھماکے سے اڑ گیا،2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 13 ستمبر 2017 12:09

سعودی عرب، چارجنگ پر لگا فون دھماکے سے اڑ گیا،2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
جازان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2017ء) سعودی عرب کے جازان ریجن میں چارجنگ پر لگا ہوا فون اچانک ایک دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق زخمیوں کو امیر بن ناصر اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہی پتہ چلا ہے کہ حادثہ بدھ کی صبح ایک سعودی گھر میں ہوا ۔

سعودی گھر سے اچانک سے دھماکے کی آواز سنی گئی تو پتہ چلا کہ محکمہ جیل خانہ جات میں کام کرنے والے ایک سیکیورٹی آفیسر کی موت موبائل پھٹنے کی وجہ سےہو گئی ہے۔ اس حادثے میں اس سعودی شخص کی بیٹی بھی شدید زخمی ہوئی تھی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملی جبکہ اس کی بیوی اور بیٹے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔