زرداری اسٹیبلشمنٹ کی نظر میں قابل قبول بننے کے لئے سرگرداں
مستقبل میں وزارت عظمی کی خواہش،پی پی نے ریاستی اداروں کے ساتھ مفاہمت کے پالیسی اپنا لی
بدھ 13 ستمبر 2017 12:18
(جاری ہے)
آصف علی زرداری اس وقت بری محتاط انداز میں اپنے سیاسی پتے چل رہے ہیں ۔
اور ان کی نگاہ2018ء میں ہونے والے الیکشن اور اس کے بعدملک کی وزارت عظمی پر مرکوز ہے ۔ پیپلزپارٹی کے معاملات سے سے باخبرکئی قابل اعتماد ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز کی معزولی کے بعد مسلم لیگ ن جس سیاسی کشمکش اور گو مگو کیفیت سے دو چار ہے، آصف علی زرداری اس صورتحال سے بھر پور سیاسی فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں اور ان کا خیال ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں شاید مسلم لیگ ن پھر سے انتخابی سیاسی معاملات حاصل کرنے اور دوبارہ وفاق میں حکومت بنانے کے قابل نہ ہو سکے ،سابق صدرآصف علی زرداری جنہیں جوڑ توڑ کی سیاست کا ایک ماہر کھلاڑی تصور کیا جاتا ہے اور انہیں اس بات کا اچھی طرح ادراک ہے کہ اگلے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ساتھ شاید ان کی اپنی جماعت پیپلز پارٹی اور عمران خان کی پاکستان کی تحریک انصاف کے لئے بھی یہ بات اتنی اسان نہ ہو کہ وہ تن تنہا وفاق میں حکومت سازی کر سکیں ،اگر یہ تجزیہ درست ثابت ہوا تو پھراگلے عام انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کو واضح اکثریت نہ ملنے اور قومی اسمبلی میں منقسم منڈیٹ کے امکانات زیادہ روشن ہوں گے ۔ حوصلہ بحش امکانی صورتحال ہے جس سے اس وقت آصف علی زرداری کو سیاسی طور پر بہت زیادہ متحرک کر رکھا ہے ،آصف علی زرداری کی تعبیر میں مولانا فضل الرحمن ،ایم کیو ایم پاکستان جاسفند یار ولی او کچھ دیگر سیاسی رہنما بھی معاون مدد گار ثابت ہو گے لیکن آصف علی زرداری کے لئے فی الوقت اصل مسئلہ اسٹیبلشمنٹ کے سامنے خود کو قابل قبول بنانے کا ہے ۔ اس کے لئے پیپلز پارٹی نے پہلے ہی پس پردہ کوششوں کا آغاز کر دیا ہے، آصف علی زرداری کی مستقبل کی سیاسی پیش بندی کی غرض سے ریاستی اداروں کے ساتھتعلقات کو بہتر بنانے ان سے ہر قسم کی محاز آرائی سے گریز کرنے اور اعتمادسازی کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے عملی طور پر کوشاں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.