’لالا بیگم‘ کیلئے امریکی فلم فیسٹیول میں بڑا اعزاز

فلم’ ’لالا بیگم‘‘ کو جلد پاکستان میں بھی ریلیز کردیا جائے گا

بدھ 13 ستمبر 2017 12:45

’لالا بیگم‘ کیلئے امریکی فلم فیسٹیول میں بڑا اعزاز
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستانی ہدایت کار مہرین جبار کی شارٹ فلم ’لالا بیگم‘ نے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے چھٹے سالانہ ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین اسکرین پلے کا ایوارڈ حاصل کر کے پاکستانی سینما کو دنیا بھر میں مزید سرخرو کردیا۔اس فیسٹیول کی میزبانی ڈی سی ساؤتھ ایشین ا?رٹس کونسل کی جانب سے کی جاتی ہے جس کا شمار واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے سب سے کامیاب اسکرین ایونٹس میں کیا جاتا۔

فیسٹیول میں ہندوستان، پاکستان، افغانستان، نیپال اور سری لنکا کے بہترین سینما کی نمائش ہوتی ہے۔40 منٹ دورانیے کی اس شارٹ فلم ’لالا بیگم‘ کا اسکرین پلے سید محمد احمد نے تحریر کیا، سید محمد احمد کا شمار پاکستان کے کامیاب مصنفوں میں کیا جاتا جنہوں نے 1990 کی دہائی میں کامیاب ڈرامے ’تم سے کہنا تھا‘ کی کہانی تحریر کی، انہوں نے تجزیہ کاروں کی جانب سے پسند کی گئی ڈرامہ فلم ’رام چند پاکستانی‘ کا اسکرین پلے بھی لکھا تھا اور مہرین جبار نے اس ہی فلم کے ساتھ ہدایت کاری میں ڈیبیو بھی کیا۔

(جاری ہے)

فلم ’لالا بیگم‘ کی بات کی جائے تو اس کی کہانی 1970 کے دور میں دو ایسی بہنوں مہر (مرینہ خان) اور سحر (سونیہ رحمٰن قریشی) کے رشتے پر ہے جو ایک دوسرے سے دور ہیں، جنہوں نے تقریباً 20 سالوں سے ایک دوسرے سے بات نہیں کی، جس کی وجہ یہ تھی کہ سحر نے اپنے خاندان کے منع کرنے کے باوجود خاندان سے باہر پسند کی شادی کی، تاہم کئی سالوں بعد اپنے شوہر کے انتقال کے بعد وہ جائیداد میں اپنا حق لینے واپس ا?تی ہے، جب انہیں ایک دوسرے کے اکیلے پن کا احساس ہوتا ہے۔

فلم ’لالا بیگم‘ کی پروڈکشن ہندوستانی چینل ذی زندگی نے کی، اس فلم کا بیک گراونڈ سانگ زیب اور ہانیہ نے گایا، جبکہ مرینہ خان اور سونیہ رحمٰن کے ساتھ ہمایوں سعید بھی اس فلم میں موجود ہیں۔امید ہے فلم’ ’لالا بیگم‘‘ کو جلد پاکستان میں بھی ریلیز کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :