کسی فلم میں ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جسے لوگ رہتی دنیا تک یاد رکھیں ‘ صائمہ اظہر

بدھ 13 ستمبر 2017 12:45

کسی فلم میں ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جسے لوگ رہتی دنیا تک یاد رکھیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) اداکارہ و ماڈل صائمہ اظہر نے کہا ہے کہ میں نے ماڈلنگ سے فلم تک بڑی جدوجہد اور محنت سے طویل سفر طے کیا اور موجودہ مقام تک پہنچی ہوں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دنیا میں کوئی کام بھی اتنا آسان نہیں ہوتا جتنا لوگ تصور کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

لیکن میں بڑی خوش قسمت ہوں کہ میں نے شوبز کی دنیا میں بڑی طویل جدوجہد اور لگن کے بعد اپنا نام اور مقام حاصل کر لیا ہے ۔

اب میری خواہش ہے کہ کسی فلم میں ایسا کردار ادا کروں جسے لوگ رہتی دنیا تک یاد رکھیں ۔ صائمہ اظہر نے کہا کہ موجودہ مقام تک پہنچانے میں میرے مخلص دوستوں اور خاص طور پر میری فیملی نے بہت سپورٹ کیا ، اگر ان لوگوں کا ساتھ نہ ہوتا تو میں کبھی بھی کامیاب اداکارہ نہ بن سکتی۔

متعلقہ عنوان :