چین میں دیوقامت دیوار اچانک زمین بوس، 10 گاڑیاں تباہ

دیوار حالیہ دنوں میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث کمزور ہوگئی تھی،انتظامیہ

بدھ 13 ستمبر 2017 12:49

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) چین میں دیوقامت دیوار اچانک زمین پر آگری۔ حادثے میں 10 گاڑیاں تباہ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واقعہ چین کے شہر یونان میں پیش آیا جہاں گاڑیوں کا تباہی کا یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگیا۔ انتظامیہ کے مطابق دیوار حالیہ دنوں میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث کمزور ہوگئی تھی جو بے قابو ہوکر آفس کے باہر قطار میں کھڑی گاڑیوں پر آگری۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :