اروشی روٹیلا فلم ’’ہیٹ لو سٹوری 4 ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی

بدھ 13 ستمبر 2017 12:53

اروشی روٹیلا فلم ’’ہیٹ لو سٹوری 4 ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا فلم ’’ہیٹ لو سٹوری 4 ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ اروشی روٹیلا فلم ’’ہیٹ لو سٹوری ‘‘ سلسلے کی چوتھی فلم میں سپر ماڈل کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور وہ جنوبی کوریا میں مس ایشیاء کا ٹائیٹل بھی جیت چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم میں سپر ماڈل کا کرادر ادا کرنے کے لئے بہت پرجوش اور خوش ہیں اور اس فلم کی کہانی گزشتہ فرنچائزز سے مختلف ہے۔فلم کی ہدایات وشال پانڈیا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :