نینا گپتا اور رشی کپور فلم’’ ملک ‘‘ میں پہلی بار اکھٹے جلوہ گر ہوں گے

بدھ 13 ستمبر 2017 12:53

نینا گپتا اور رشی کپور فلم’’ ملک ‘‘ میں پہلی بار اکھٹے جلوہ گر ہوں ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ نینا گپتا اور رشی کپور فلم’’ ملک ‘‘ میں پہلی بار اکھٹے جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ نینا گپتا فلمساز انوبھو سنہا کی فلم ’’ ملک ‘‘ میں رشی کپور کی بیوی کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نینا گپتا کا کہنا ہے کہ وہ اچھے سکرپٹ کی تلاش میں تھیں اورانہیں اس فلم کا حصہ بننے پر بے حد خوشی ہے۔ فلم کی عکسبندی وارنسائی اور کھنئو میں اکتوبر میں شروع کی جائے گی،فلم میں تاپسی پنو ،پراتیک ببر اور رجت کپور مرکزی کردار ادا کریں گے،فلم کی کہانی بھارت کے ایک چھوٹے گائوں کی جوائنٹ فیملی پر مبنی ہے۔مشتاق شیخ فلم کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر ہوں گے۔