ویوک اوبرائے نے منیبہ مزاری کو سپرٴْ وویمن کا خطاب دیدیا

بدھ 13 ستمبر 2017 12:57

ویوک اوبرائے نے منیبہ مزاری کو سپرٴْ وویمن کا خطاب دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) بالی ووڈ اداکارویوک اوبرائے نے پاکستان کی سرگرم سماجی کارکن منیبہ مزاری کی انسانیت دوست خدمات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سپرٴْ وویمن کا خطاب دیدیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منیبہ مزاری نے بھارتی اداکار کے ساتھ ملاقات کی ایک تصویر شئیر کی۔ٹوئٹ میں منیبہ مزاری نے بالی ووڈ اداکار کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ویوک اوبرائے سے ملاقات میرے لیے ایک اعزاز ہے۔ خدا آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ منیبہ نے اپنے ٹوئٹ میں اداکار اور ان کے اہل خانہ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔