سنی اور ارباز’’تیرا انتظار‘‘ میں ایک ساتھ پہلی بار

بدھ 13 ستمبر 2017 12:57

سنی اور ارباز’’تیرا انتظار‘‘ میں ایک ساتھ پہلی بار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء)بالی وڈ فلموں کے مشہور اداکار ارباز خان اور اداکارہ سنی لیون پہلی بار سینما اسکرین پر ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ دونوں اداکار ایک نئی بالی وڈ فلم ' تیرا انتظار' میں فلمی جوڑی کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں فلم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے جس میں ارباز خان اور سنی کی تصاویر نمایاں ہیں۔اس سے قبل فلم کا موشن پوسٹر جاری کیا گیاتھا۔یہ فلم لو اسٹوری پر مبنی ہے۔بالی وڈ ہدایتکار راجیو ویلیا کی نئی فلم ' تیرا انتظار' 24 نومبر کو سینما گھر وںکی زینت بنے گی۔