ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان سیریز کا سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا‘نجم سیٹھی

سری لنکا کی ٹیم اکتوبر اور ویسٹ انڈیزکی ٹیم نومبر میں آئیگی ،اگلے سال ایک سے 2 بڑی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی

بدھ 13 ستمبر 2017 13:00

ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان سیریز کا سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا‘نجم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان سیریز کا سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا۔نجم سیٹھی نے غیر ملکی اخبار سے گفتگو میں پاکستان کے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنائی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا سلسلہ جاری رہے گا، ورلڈ الیون ہر سال پاکستان کا دورہ کرے گی اور یہ سیریز مسلسل 3 سال تک کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم اکتوبر اور ویسٹ انڈیزکی ٹیم نومبر میں آئیگی جبکہ اگلے سال ایک سے 2 بڑی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی اور اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو آئندہ سالوں میں مزید بڑی ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں۔انہون نے مزید کہا کہ 2 سال پہلے بورڈ اس طرح کا رسک نہیں لینا چاہتا تھا لیکن اب دہشت گردی کے خلاف 90سے 95 فیصد مقاصد حاصل کرچکے ہیں اس لیے ملک کی بہتر صورتحال عالمی برادری کو ہماری طرف متوجہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :